Surah Al Araf Ayat 128 (7:128)
The Heights · Juz 9 · Makki
قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اسْتَعِیْنُوْا بِاللّٰهِ وَ اصْبِرُوْاۚ-اِنَّ الْاَرْضَ لِلّٰهِ ﳜ یُوْرِثُهَا مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖؕ-وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِیْنَ 128
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariموسیٰ نے اپنی قوم سے فرمایا: اللہ سے مدد طلب کرو اور صبر کرو ۔بیشک زمین کا مالک اللہ ہے، وہ اپنے بندوں میں جسے چاہتا ہے وارث بنادیتا ہے اور اچھا انجام پرہیزگاروں کیلئے ہی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanموسیٰ نے اپنی قوم سے فرمایا اللہ کی مدد چاہو اور صبر کرو بیشک زمین کا مالک اللہ ہے اپنے بندوں میں جسے چاہے وارث بنائے اور آخر میدان پرہیزگاروں کے ہاتھ ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ قال موسى لقومه:موسی نے اپنی قوم سے فرمایا۔} فرعون کے اس قول کہ ’’ہم بنی اسرائیل کے لڑکوں کو قتل کریں گے‘‘ کی وجہ سے بنی اسرائیل میں کچھ پریشانی پیدا ہوگئی اور انہوں نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے اس کی شکایت کی اس کے جواب میں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم کو تسلی دیتے ہوئے فرمایا: اللہ عزوجل سے مدد طلب کرو وہ تمہیں کافی ہے اور انے والی مصیبتوں اور بلاوں سے گھبراؤ نہیں بلکہ ان پرصبر کرو بیشک زمین کا مالک اللہ عزوجل ہے اور زمین مصر بھی اس میں داخل ہے وہ اپنے بندوں میں جسے چاہتا ہے وارث بنادیتا ہے۔ یہ فرما کر حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے بنی اسرائیل کو توقع دلائی کہ فرعون اور اس کی قوم ہلاک ہوگی اور بنی اسرائیل ان کی زمینوں اور شہروں کے مالک ہوں گے اور انہیں بشارت دیتے ہوئے فرمایا ’’ اچھا انجام پرہیزگاروں کیلئے ہی ہے۔ (خازن الاعراف تحت الایۃ: ۱۲۸ ۲ / ۱۲۹ مدارک الاعراف تحت الایۃ: ۱۲۸ ص۳۸۱ ملتقطا)