Surah Al Araf Ayat 129 (7:129)
The Heights · Juz 9 · Makki
قَالُـوْۤا اُوْذِیْنَا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَاْتِیَنَا وَ مِنْۢ بَعْدِ مَا جِئْتَنَاؕ-قَالَ عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یُّهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَ یَسْتَخْلِفَكُمْ فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرَ كَیْفَ تَعْمَلُوْنَ 129
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (قوم نے) کہا: ہمیں آپ کے تشریف لانے سے پہلے بھی اور تشریف آوری کے بعد بھی ستایا گیا ہے۔ (موسیٰ نے) فرمایا: عنقریب تمہارا رب تمہارے دشمنوں کو ہلاک کردے گا اور تمہیں زمین میں جانشین بنا دے گا پھر وہ دیکھے گا کہ تم کیسے کام کرتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے ہم ستائے گئے آپ کے آنے سے پہلے اور آپ کے تشریف لانے کے بعد کہا قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کرے اور اس کی جگہ زمین کا مالک تمہیں بنائے پھر دیکھے کیسے کام کرتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ قالـوا اوذینا:بولے ہم ستائے گئے ۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم نے فرعون کی دھمکی سے خوفزدہ ہو کر دوسری مرتبہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے عرض کی کہ’’ ہمیں اپ کے تشریف لانے سے پہلے بھی ستایا گیا کہ فرعون اور فرعونیوں نے طرح طرح کی مصیبتوں میں مبتلا کر رکھا تھا اور لڑکوں کو بہت زیادہ قتل کیا تھا اور آپ کے تشریف لانے کے بعد اب پھر ستایا جائے گا کہ اب وہ دوبارہ ہماری اولاد کے قتل کا ارادہ رکھتا ہے تو ہماری مدد کب ہوگی اور یہ مصیبتیں کب دور کی جائیں گی۔ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سے فرمایا: عنقریب تمہارا رب عزوجل تمہارے دشمنوں کو ہلاک کردے گا اور تمہیں زمین میں جانشین بنا دے گاپھر وہ دیکھے گا کہ تم کیسے کام کرتے ہو اور کس طرح شکر نعمت بجالاتے ہو۔ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے علم غیب کی دلیل: اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو غیب کا علم دیا تھا کہ ائندہ پیش انے والے واقعات بلاکم و کاست بیان فرما دئیے اور جیسا اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا ویسا ہی ہوا کہ فرعون اپنی قوم کے ساتھ ہلاک کر دیاگیا اور بنی اسرائیل ملک مصر کے مالک ہوئے۔