Surah Al Araf Ayat 140 (7:140)
The Heights · Juz 9 · Makki
قَالَ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْغِیْكُمْ اِلٰهًا وَّ هُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ 140
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ ( موسیٰ نے) فرمایا: کیا تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی اور معبود تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہیں سارے جہان والوں پر فضیلت عطا فرمائی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہا کیا اللہ کے سوا تمہارا اور کوئی خدا تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہیں زمانے بھر پر فضیلت دی۔
Tafseer (Urdu)
{ قال اغیر الله ابغیكم الها:کہا کیا اللہ کے سوا تمہارا اور کوئی خدا تلاش کروں۔} جب بنی اسرائیل نے معبود بنا کر دینے کا مطالبہ کیا تو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کی جہالت کو واضح کیا اور فرمایا ’’کیا میں تمہارے لئے اللہ عزوجل کے سوا کوئی اور معبود تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہیں سارے جہان والوں پر فضیلت عطا فرمائی ہے۔ یعنی خدا وہ نہیں ہوتا جو تراش کر بنالیا جائے بلکہ خدا وہ ہے جس نے تمہیں فضیلت دی کیونکہ وہ فضل واحسان پر قادر ہے تو وہی عبادت کا مستحق ہے اور اس کے فضل و احسان کا تقاضا ہے کہ اس کا شکر اور حق ادا کیا جائے نہ کہ ناشکری اور شرک کیا جائے۔ { و اذ انجینكم:اور یاد کرو جب ہم نے تمہیں نجات دی۔} اس ایت کی تفسیر سورہ بقرہ ایت 49میں گزر چکی ہے۔ اس مقام پر یہ ایت ذکر کرنے سے مقصود یہ بتانا ہے کہ اللہ عزوجل وہی ہے جس نے تم پر یہ عظیم انعام فرمایا تو تمہیں اللہ تعالی کے علاوہ کسی اور کی عبادت میں مشغول ہونا کیسے روا ہو گا (تفسیر کبیر الاعراف تحت الایۃ: ۱۴۱ ۵ / ۳۵۱)