Surah Al Araf Ayat 154 (7:154)
The Heights · Juz 9 · Makki
وَ لَمَّا سَكَتَ عَنْ مُّوْسَى الْغَضَبُ اَخَذَ الْاَلْوَاحَ ۚۖ-وَ فِیْ نُسْخَتِهَا هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلَّذِیْنَ هُمْ لِرَبِّهِمْ یَرْهَبُوْنَ 154
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب موسیٰ کا غصہ تھم گیا تو اس نے تختیاں اٹھالیں اور ان کی تحریر میں ہدایت اور رحمت ہے ان کے لیے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب موسیٰ کا غصہ تھما تختیاں اٹھالیں اور ان کی تحریر میں ہدایت اور رحمت ہے ان کے لیے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{و لما سكت عن موسى الغضب:اور جب موسی کا غصہ تھما۔} اس سے پہلی ایت میں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے حالت غضب میں جو کچھ صادر ہوا اس کا ذکر کیا گیا اب اس ایت میں غصہ تھم جانے کے بعد حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے جو واقع ہوا اسے بیان کیا گیا ہے چنانچہ جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام پر قوم میں اکر تحقیق کرنے سے بھی یہ ظاہر ہو گیا کہ ا ن کے بھائی حضرت ہارون علیہ الصلوۃ والسلام سے کوئی کوتاہی سرزد نہ ہوئی تھی اور انہوں نے جو عذر بیان کیا وہ درست تھا تواپ کا غصہ جاتا رہا اور اپ نے تورات کی تختیاں زمین سے اٹھا لیں۔ یاد رہے کہ جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو غصہ ایا تو اپ نے دو کام کئے تھے (1) تورات کی تختیاں زمین پر ڈال دیں (2) حضرت ہارون علیہ الصلوۃ والسلام کو سر سے پکڑ کر اپنی طرف کھینچا۔ جب غصہ ٹھنڈا ہوا تو اس کی تلافی میں بھی حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے دو کام کئے (1) تورات کی تختیاں زمین سے اٹھا لیں۔ (2) اپنے بھائی کے لئے دعا کی۔ (تفسیر کبیر الاعراف تحت الایۃ: ۱۵۴ ۵ / ۳۷۴)