Surah Al Araf Ayat 168 (7:168)
The Heights · Juz 9 · Makki
وَ قَطَّعْنٰهُمْ فِی الْاَرْضِ اُمَمًاۚ-مِنْهُمُ الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنْهُمْ دُوْنَ ذٰلِكَ٘-وَ بَلَوْنٰهُمْ بِالْحَسَنٰتِ وَ السَّیِّاٰتِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ 168
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے انہیں زمین میں مختلف گروہوں میں تقسیم کردیا، ان میں کچھ صالحین ہیں اور کچھ اس کے علاوہ ہیں اور ہم نے انہیں خوشحالیوں اور بدحالیوں سے آزمایا تا کہ وہ لوٹ آئیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور انہیں ہم نے زمین میں متفرق کردیا گروہ گروہ ان میں کچھ نیک ہیں اور کچھ اور طرح کے اور ہم نے انہیں بھلائیوں اور برائیوں سے آزمایا کہ کہیں وہ رجوع لائیں۔
Tafseer (Urdu)
{و قطعنهم فی الارض امما:اور ہم نے انہیں زمین میں مختلف گروہوں میں تقسیم کردیا۔} ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم نے یہودیوں کی جمعیت کو منتشر کر دیا اور ان کا شیرازہ بکھیر دیا اور اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم موجودہ یہودیوں میں کچھ نیک بھی ہیں جو اللہ تعالی اور رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ا یمان لائے اور دین پر ثابت رہے اور ان کے علاوہ کچھ ایسے ہیں کہ جنہوں نے نافرمانی کی کفر کیا اور دین کو بدل ڈالا ۔ اور ہم نے انہیں خوشحالیوں اور بدحالیوں سے ازمایا اس طرح کہ کبھی ان پر ارزانی تندرستی اور دنیوی عزت کے دروازے کھول دئیے اور کبھی ان پر قحط بیماریوں مصیبتوں اور ذلتوں کو مسلط کر دیا تا کہ وہ اپنی نافرمانیوں سے لوٹ ائیں کیونکہ بعض تو مصیبت میں رب عزوجل کی طرف رجوع کر تے ہیں اور بعض راحتوں میں۔