Surah Al Araf Ayat 170 (7:170)
The Heights · Juz 9 · Makki
وَ الَّذِیْنَ یُمَسِّكُوْنَ بِالْكِتٰبِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَؕ-اِنَّا لَا نُضِیْعُ اَجْرَ الْمُصْلِحِیْنَ 170
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ جو کتاب کو مضبوطی سے تھامتے ہیں اور انہوں نے نماز قائم رکھی، بیشک ہم اصلاح کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جو کتاب کو مضبوط تھامتے ہیں اور انہوں نے نماز قائم رکھی اور ہم نیکوں کا نیگ نہیں گنواتے۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین یمسكون بالكتب:اور وہ جو کتاب کو مضبوطی سے تھامتے ہیں۔} کتاب کو مضبوطی سے تھامنے سے مراد اس کے مطابق عمل کرنا اس کے تمام احکام کو ماننا اور اس میں کسی طرح کی تبدیلی روا نہ رکھنا ہے اور اس ایت کاشان نزول یہ ہے کہ یہ آیت اہل کتاب میں سے حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالی عنہ وغیرہ ایسے اصحاب کے حق میں نازل ہوئی جنہوں نے پہلی کتاب کی اتباع کی اور اس میں کوئی تحریف کی نہ اس کے مضامین کو چھپایا اور اس کتاب کے اتباع کی بدولت انہیں قرآن پاک پر ا یمان نصیب ہوا۔ (خازن الاعراف تحت الایۃ: ۱۷۰ ۲ / ۱۵۴) {و اقاموا الصلوة:اور انہوں نے نماز قائم کررکھی ہے۔} نماز اگرچہ کتاب کو مضبوطی سے تھامنے میں داخل ہے البتہ اسے جداگانہ ذکر کرنے سے مقصود ا س کی عظمت کا اظہار اور یہ بتانا ہے کہ اللہ تعالی اور اس کے رسول پر ایمان لانے کے بعد سب سے اہم عبادت نماز ہے۔ (خازن الاعراف تحت الایۃ: ۱۷۰ ۲ / ۱۵۴) نماز کی اہمیت و فضیلت: کثیر احادیث میں نماز پڑھنے کی بہت اہمیت اور فضیلت بیان کی گئی ہے ترغیب کے لئے ان میں سے 3 احادیث درج ذیل ہیں: (1)…حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں : ایک صاحب نے عرض کی یا رسول اللہ !صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اسلام میں سب سے زیادہ اللہ تعالی کے نزدیک محبوب کیا چیز ہے ارشاد فرمایا ’’وقت میں نماز پڑھنا اور جس نے نماز چھوڑی اس کا کوئی دین نہیں نماز دین کا ستون ہے۔ (شعب الایمان باب الحادی والعشرون من شعب الایمان۔۔۔ الخ ۳ / ۳۹ الحدیث: ۲۸۰۷) (2)…حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے حضور پر نورصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’سب سے پہلے قیامت کے دن بندے سے نماز کا حساب لیا جائے گا اگر یہ درست ہوئی تو باقی اعمال بھی ٹھیک رہیں گے اور یہ بگڑی تو سبھی بگڑے۔( معجم الاوسط باب العین من اسمہ علی ۳ / ۳۲ الحدیث: ۳۷۸۲) (3)…حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’پانچ نمازیں اللہ تعالی نے بندوں پر فرض کیں جس نے اچھی طرح وضو کیا اور وقت میں پڑھیں اور رکوع و خشوع کو پورا کیا تو اس کے لیے اللہ تعالی نے اپنے ذمہ کرم پر عہد کر لیا ہے کہ اسے بخش دے اور جس نے نہ کیا اس کے لیے عہد نہیں چاہے بخش دے چاہے عذاب کرے (ابو داود کتاب الصلاۃ باب المحافظۃ علی وقت الصلوات ۱ / ۱۸۶ الحدیث: ۴۲۵)۔ ([1]) قران مجید کے احکام پر عمل کے معاملے میں ہماری حالت: اس ایت میں کتاب کو مضبوطی سے تھامنے والوں کی فضیلت بیان ہوئی اسے سامنے رکھتے ہوئے قران مجید کے احکام پر عمل کے سلسلے میں ہم اپنے اسلاف کے حال اور اپنے حال کا موازنہ کریں تو موجودہ دور میں مسلمانوں کی مجموعی صورت حال انتہائی تشویشناک نظر اتی ہے کہ فی زمانہ مسلمان قران مجید پر عمل سے انتہائی دور ہو چکے اور دنیا کی نعمتوں اور رنگینیوں پر مطمئن بیٹھے نظر ا رہے ہیں۔ حضرت حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ’’میں نے 70 بدری صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کو دیکھا وہ اللہ تعالی کی حلال کردہ چیزوں سے (تقوی و ورع کی وجہ سے) اس قدر اجتناب کرتے تھے جس قدر تم حرام چیزوں سے پرہیز نہیں کرتے۔ جس قدر تم فراخی کی حالت پر خوش ہوتے ہو ا س سے زیادہ وہ ازمائشوں پر خوش ہوتے تھے۔اگر تم انہیں دیکھ لیتے تو کہتے کہ یہ مجنون ہیں اور اگر وہ تمہارے بہترین لوگوں کو دیکھتے تو کہتے کہ ان لوگوں کا (اخرت میں )کوئی حصہ نہیں اور اگروہ تمہارے برے لوگوں کو دیکھتے تو کہتے:ان لوگوں کا حساب کے دن پر ایمان نہیں۔ ان میں سے کسی کے سامنے حلال مال پیش کیا جاتا تو وہ یہ کہہ کرلینے سے انکار کردیتے کہ مجھے اپنا دل خراب ہو جانے کا ڈر ہے (جبکہ تم حرام مال لینے میں بھی ذراپرواہ نہیں کرتے) ۔ (احیاء علوم الدین کتاب الفقر والزہد بیان تفضیل الزہد فیما ہو من ضروریات الحیاۃ ۴ / ۲۹۷) اللہ تعالی مسلمانوں کو عقل سلیم اور قران کریم پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ [1] …نماز سے متعلق ضروری احکام اورمسائل جاننے کے لئے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب’’نماز کے احکام‘‘اور’’اسلامی بہنوں کی نماز‘‘ (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)کا مطالعہ فرمائیں۔