Surah Al Araf Ayat 174 (7:174)
The Heights · Juz 9 · Makki
وَ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ وَ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ 174
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم اسی طرح تفصیل سے آیات بیان کرتے ہیں اور اس لیے کہ وہ رجوع کرلیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم اسی طرح آیتیں رنگ رنگ سے بیان کرتے ہیں اور اس لیے کہ کہیں وہ پھر آئیں۔
Tafseer (Urdu)
{و كذلك نفصل الایت:اور ہم اسی طرح تفصیل سے ایات بیان کرتے ہیں۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جس طرح اپ کی قوم کے سامنے ہم نے اس سورت کی ایات تفصیل سے بیان کی ہیں ہم ان کے علاوہ ایات بھی اسی طرح تفصیل سے بیان کرتے ہیں تاکہ بندے تدبرو تفکر کرکے حق و ا یمان قبول کریں اور اس لیے تفصیل سے ایات بیان کرتے ہیں تا کہ وہ شرک و کفر سے توحید و ا یمان کی طرف رجوع کر لیں اور صاحب معجزات نبی کے بتانے سے اپنے عہد میثاق کو یاد کریں اور اس کے مطابق عمل کریں۔ (تفسیر طبری الاعراف تحت الایۃ: ۱۷۴ ۶ / ۱۱۸ خازن الاعراف تحت الایۃ: ۱۷۴ ۲ / ۱۵۸ ملتقطا) چونکہ قران کریم تمام لوگوں کی ہدایت کے لئے ایا ہے اور لوگوں میں سے بعض ڈر سے بعض لالچ سے اور بعض دلائل سے مانتے ہیں اس لئے قران کریم میں ہر طرح کی ایات مذکور ہیں کہ جو جس چیز سے مان سکے مان لے۔