Surah Al Araf Ayat 202 (7:202)
The Heights · Juz 9 · Makki
وَ اِخْوَانُهُمْ یَمُدُّوْنَهُمْ فِی الْغَیِّ ثُمَّ لَا یُقْصِرُوْنَ 202
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ جو شیطانوں کے بھائی ہیں شیطان انہیں گمراہی میں کھینچتے ہیں پھر وہ کمی نہیں کرتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جو شیطانوں کے بھائی ہیں شیطان انہیں گمراہی میں کھینچتے ہیں پھر گئی نہیں کرتے۔
Tafseer (Urdu)
{و اخوانهم:اور وہ جو شیطانوں کے بھائی ہیں۔ } ارشاد فرمایا کہ شیطانوں کے بھائی یعنی مشرکوں کو شیطان گمراہی میں کھینچتے ہیں یہاں تک کہ وہ گمراہی پر پکے ہو جاتے ہیں پھر وہ نہ توگمراہی سے رکتے ہیں اور نہ گمراہی چھوڑتے ہیں۔( خازن الاعراف تحت الایۃ: ۲۰۲ ۲ / ۱۷۱) متقی مسلمان اور کافر کا حال: اس سے متقی مسلمان اور کافر کا حال واضح ہوا کہ مسلمان کو جب شیطان کی طرف سے کوئی خیال اتا ہے تو وہ اللہ تعالی کا حکم یاد کرتا ہے اور پہچان جاتا ہے کہ یہ شیطان کاوار ہےپھر وہ ا س سے رک جاتا ہے اور توبہ استغفار کرتا ہے جبکہ کافر اپنی گمراہی میں ہی پختہ ہوتا چلا جاتا ہے نہ وہ اللہ تعالی کا حکم یادکرتا ہے اور نہ ہی اپنی گمراہی سے رجوع کرتا ہے۔ (خازن الاعراف تحت الایۃ: ۲۰۲ ۲ / ۱۷۱)