Surah Al Araf Ayat 83 (7:83)
The Heights · Juz 8 · Makki
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ ﳲ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ 83
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو نجات دی سوائے اس کی بیوی کے ۔وہ باقی رہنے والوں میں سے تھی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو نجات دی مگر اس کی عورت وہ رہ جانے والوں میں ہوئی ۔
Tafseer (Urdu)
{ فانجینه و اهله:تو ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو نجات دی۔} جب حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم پر عذاب ایا تو اللہ تعالی نے حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام اپ کے گھر والوں میں سے اپ کی دو بیٹیوں اور سارے مسلمانوں کو عذاب سے بچا لیا البتہ حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی بیوی جس کا نام واہلہ تھا وہ اپ پر ایمان نہ لائی بلکہ کافرہ ہی رہی اپنی قوم سے محبت رکھتی اور ان کے لئے جاسوسی کرتی تھی یہ عذاب میں مبتلا ہوئی۔