Surah Al Araf Ayat 84 (7:84)
The Heights · Juz 8 · Makki
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًاؕ-فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِیْنَ 84
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے ان پر بارش برسائی تو دیکھو ،مجرموں کاکیسا انجام ہوا؟۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے ان پر ایک مینھ برسایا تو دیکھو کیسا انجام ہوا مجرموں کا۔
Tafseer (Urdu)
{ و امطرنا علیهم مطرا:اور ہم نے ان پر بارش برسائی۔} حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم پر اس طرح عذاب ایا کہ اللہ تعالی نے ان پر پتھروں کی خوفناک بارش برسائی کہ جو گندھک اور آگ سے مرکب تھے ۔ایک قول یہ ہے کہ بستی میں رہنے والے جو وہاں مقیم تھے وہ تو زمین میں دھنسادیئے گئے اور جو سفر میں تھے وہ ا س بارش سے ہلاک کئے گئے۔ امام مجاہد رحمۃاللہ تعالی علیہ نے کہا کہ حضرت جبریل علیہ السلام نازل ہوئے اور انہوں نے اپنا بازو قوم لوط کی بستیوں کے نیچے ڈال کر اس خطہ کو اکھاڑ لیا اور آسمان کے قریب پہنچ کر اس کو اوندھا کرکے گرا دیا اور اس کے بعد پتھروں کی بارش کی گئی۔ ایت’’ و امطرنا علیهم مطرا ‘‘سے معلوم ہونے والے مسائل: اس ایت سے دو مسئلے معلوم ہوئے (1)… یہ بدکاری تمام جرموں سے بڑا جرم ہے کہ ا س جرم کی وجہ سے قوم لوط پر ایسا عذاب ایا جو دوسری عذاب پانے والی قوموں پر نہ ایا۔ (2)… مجرموں کے تاریخی حالات پڑھنا ان میں غور کرنا بھی عبادت ہے تا کہ اپنے دل میں گناہوں سے نفرت پیدا ہو اسی طرح محبوب قوموں کے حالات میں غور کرنا محبوب ہے تا کہ اطاعت کا جذبہ پیدا ہو۔