Surah Al Araf Ayat 91 (7:91)
The Heights · Juz 9 · Makki
فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَﲢ 91
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو انہیں شدید زلز لے نے اپنی گرفت میں لے لیا تو صبح کے وقت وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو انہیں زلز لے نے آ لیا تو صبح اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔
Tafseer (Urdu)
{ فاخذتهم الرجفة:تو انہیں شدید زلز لے نے اپنی گرفت میں لے لیا۔} جب حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کی گمراہی اپنی انتہا کو پہنچ گئی اور ہر طرح سے سمجھانے عذاب الہی سے ڈرانے کے باوجود بھی یہ لوگ اپنی سر کشی سے باز نہ ائے توان پر اللہ تعالی کاعذاب نازل ہوا۔ اہل مدین پر انے والے عذاب کی کیفیت: اس ایت میں ہے کہ اہل مدین کو ’’شدید زلز لے نے اپنی گرفت میں لے لیا۔‘‘ جبکہ سورہ ہود میں اس طرح ہے : ’’ و اخذت الذین ظلموا الصیحة ‘‘ (ہود:۹۴) ترجمہ کنزالعرفان:اور ظالموں کو خوفناک چیخ نے پکڑ لیا۔ تفسیر ابوسعود میں ہے ’’ ممکن ہے کہ زلزلے کی ابتداء اس چیخ سے ہوئی ہو اس لئے کسی جگہ جیسے سورہ ہود میں ہلاکت کی نسبت سبب قریب یعنی خوفناک چیخ کی طرف کی گئی اور دوسری جگہ جیسے اس ایت میں سبب بعید یعنی زلزلے کی طرف کی گئی۔ (ابو سعود الاعراف تحت الایۃ: ۹۱ ۲ / ۲۷۶) حضرت قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ کا قول ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کو اصحاب ایکہ کی طرف بھی مبعوث فرمایا تھا اور اہل مدین کی طرف بھی ۔اصحاب ایکہ توابر سے ہلاک کئے گئے اور اہل مدین زلزلہ میں گرفتار ہوئے اور ایک ہولناک آواز سے ہلاک ہوگئے۔ (خازن الاعراف تحت الایۃ: ۹۱ ۲ / ۱۲۰)