Surah Al Ma'arij Ayat 17 (70:17)
The Ascending Stairways · Juz 29 · Makki
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰى 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلا رہی ہے اسے جس نے پیٹھ پھیری اورمنہ موڑا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبلارہی ہے اس کو جس نے پیٹھ دی اور منہ پھیرا ۔
Tafseer (Urdu)
{ تدعوا: بلا رہی ہے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جہنم نام لے لے کر کہ اے کافر میرے پاس آ اے منافق میرے پاس آ اسے اپنی طرف بلائے گی جس نے حق قبول کرنے سے پیٹھ پھیری اورایمان لانے سے اعراض کیا اور اپنامال جوڑ کر رکھا پھر اسے محفوظ کرلیا اور اس پر اس مال کے جو حقوق واجب تھے وہ ا س نے ادا نہ کئے۔ جہنم کا یہ بلانا یا تو زبان حال سے ہو گا یا اللہ تعالی اگ میں کلام کرنے کی صلاحیت پیدا کر دے گا اور وہ واضح طور پر کلام کرے گی یا اس سے مراد یہ ہے کہ جہنم پر مامور فرشتے بلائیں گے ۔( خازن المعارج تحت الایۃ : ۱۷-۱۸ ۴ / ۳۰۹ مدارک المعارج تحت الایۃ: ۱۷-۱۸ ص۱۲۷۹ تفسیر کبیر المعارج تحت الایۃ: ۱۷-۱۸ ۱۰ / ۶۴۳) ان ایات سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالی کی معرفت اور اس کی اطاعت سے اعراض کرنادنیا کی محبت مال کی حرص اور نفسانی خواہشات دین کی افات کا مجموعہ ہیں ۔