Surah Al Ma'arij Ayat 8 (70:8)
The Ascending Stairways · Juz 29 · Makki
یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس دن آسمان پگھلی ہوئی چاندی جیساہوجائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس دن آسمان ہوگا جیسی گلی چاندی۔
Tafseer (Urdu)
{ یوم تكون السمآء كالمهل : جس دن آسمان پگھلی ہوئی چاندی جیسا ہوجائے گا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ وہ عذاب ممکن ہے اور اس دن میں کوئی مشکل نہیں جس دن آسمان پگھلی ہوئی چاندی جیسا ہوگا اور پہاڑ اون کی طرح ہلکے ہوجائیں گے اور ہوا میں اڑتے پھریں گے۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ ایک مانگنے والے نے وہ عذاب مانگا ہے جو ا س دن واقع ہو گا جس دن آسمان پگھلی ہوئی چاندی جیسا ہوجائے گا اور پہاڑ اون کی طرح ہلکے ہوجائیں گے اور ہوا میں اڑتے پھریں گے۔تیسری تفسیر یہ ہے کہ جس دن آسمان پگھلی ہوئی چاندی جیساہوگا اور پہاڑ اون کی طرح ہلکے ہوجائیں گے اور ہوا میں اڑتے پھریں گے تو اس دن کی دہشت اور ہولناکی تصور سے بالا تر ہے۔( ابو سعود المعارجتحت الایۃ:۸-۹۵ / ۷۶۷ تفسیر کبیر المعارج تحت الایۃ: ۸-۹ ۱۰ / ۶۴۱ مدارک المعارج تحت الایۃ: ۸-۹ ص۱۲۷۸ ملتقطا)