Surah Nuh Ayat 1 (71:1)
Noah · Juz 29 · Makki
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ اس وقت سے پہلے اپنی قوم کو ڈرا کہ ان پر دردناک عذاب آئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ ان کو ڈرا اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آئے۔
Tafseer (Urdu)
{ انا ارسلنا نوحا الى قومه : بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا۔} حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم بتوں کی پجاری تھی اللہ تعالی نے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کی قوم کی طرف رسول بنا کر بھیجااور انہیں یہ حکم دیاکہ وہ اپنی قوم کو پہلے سے ہی ڈرادیں کہ اگر وہ ایمان نہ لائے تو ان پر دنیا و اخرت کا دردناک عذاب ائے گا تاکہ ان کے لئے اصلا کوئی عذر باقی نہ رہے۔یاد رہے کہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام وہ سب سے پہلے رسول ہیں جنہوں نے کفار کو تبلیغ کی اور سب سے پہلے اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم پر ہی دنیوی عذاب ایا۔( سمرقندی نوح تحت الایۃ: ۱ ۳ / ۴۰۶ جلالین نوح تحت الایۃ: ۱ ص۴۷۳ روح البیان نوح تحت الایۃ: ۱ ۱۰ / ۱۷۱ ملتقطا) نوٹ:لوگوں میں مذہبی اختلاف کی ابتداء اور کفار کی طرف انبیاء اور رسل علیہم الصلوۃ والسلام مبعوث فرمائے جانے کی شروعات کا بیان سورہ بقرہ کی ایت نمبر213اور سورہ یونس کی ایت نمبر19 کے تحت مذکور تفسیر میں گزر چکا ہے اور حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کا واقعہ سورہ اعراف سورہ ہود اور ان کے علاوہ متعدد سورتوں میں بیان ہو چکا ہے۔