Surah Nuh Ayat 17 (71:17)
Noah · Juz 29 · Makki
وَ اللّٰهُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًا 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ نے تمہیں سبزے کی طرح زمین سے اُگایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ نے تمہیں سبزے کی طرح زمین سے اُگایا۔
Tafseer (Urdu)
{ و الله: اور اللہ نے۔} یہاں سے دوبارہ انسان کی تخلیق سے اللہ تعالی کی قدرت پر دلیل پیش کی چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے تمہارے باپ حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کو زمین سے پیدا کیا اور تم انہی کی اولاد ہو پھر اللہ تعالی تمہیں موت کے بعد اسی میں لوٹائے گا اور تمہیں قیامت کے دن اس سے دوبارہ نکالے گا۔( تفسیر کبیر نوح تحت الایۃ: ۱۷ ۱۰ / ۶۵۴ سمرقندی نوح تحت الایۃ: ۱۷-۱۸ ۳ / ۴۰۷-۴۰۸ ملتقطا)