Surah Nuh Ayat 24 (71:24)
Noah · Juz 29 · Makki
وَ قَدْ اَضَلُّوْا كَثِیْرًا ﳛ وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا ضَلٰلًا 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک انہوں نے بہت سے لوگوں کوگمراہ کردیا اور تو ظالموں کی گمراہی میں ہی اضافہ کر۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک انہوں نے بہتوں کو بہکایا اور تو ظالموں کو زیادہ نہ کرنا مگر گمراہی۔
Tafseer (Urdu)
{و قد اضلوا كثیرا: اور بیشک انہوں نے بہت سے لوگوں کوگمراہ کردیا۔} حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے جب اپنی قوم کے رئیسوں کی وہ بات بیان کی جو انہوں نے اپنی پیروی کرنے والوں سے کہی تھی تو اس کے بعد عرض کی:اور بیشک انہوں نے بہت سے لوگوں کوگمراہ کردیا ہے۔اس کا ایک معنی یہ ہے کہ یہ بت بہت سے لوگوں کیلئے گمراہی کا سبب بنے ہیں اوردوسرا معنی یہ ہے کہ قوم کے رئیسوں نے بتوں کی عبادت کرنے کا حکم دے کر بہت سے لوگوں کو گمراہ کردیا ہے۔ اورجب حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کو وحی کے ذریعے معلوم ہو گیا کہ جو لوگ ایمان لاچکے ہیں ان کے علاوہ قوم میں سے اور لوگ ایمان لانے والے نہیں تب آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ دعا کی کہ اے میرے رب! عزوجل تو بتوں کی پوجا کرنے والے مشرکین کی گمراہی میں ہی اضافہ کر اور اب انہیں ایمان لانے کی توفیق ہی نہ دے۔( تفسیر کبیر نوح تحت الایۃ: ۲۴ ۱۰ / ۶۵۸ خازن نوح تحت الایۃ: ۲۴ ۴ / ۳۱۴ ملتقطا)