Surah Al Jin Ayat 13 (72:13)
The Jinn · Juz 29 · Makki
وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى اٰمَنَّا بِهٖؕ-فَمَنْ یُّؤْمِنْۢ بِرَبِّهٖ فَلَا یَخَافُ بَخْسًا وَّ لَا رَهَقًا 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ ہم نے جب ہدایت (قرآن) کو سنا تواس پر ایمان لائے تو جو اپنے رب پر ایمان لائے اسے نہ کسی کمی کا خوف ہو گا اور نہ کسی زیادتی کا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ کہ ہم نے جب ہدایت سنی اس پر ایمان لائے تو جو اپنے رب پر ایمان لائے اسے نہ کسی کمی کا خوف نہ زیادتی کا۔
Tafseer (Urdu)
{و انا لما سمعنا الهدى: اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت (قران) کو سنا۔} ایمان قبول کرنے والے جنات نے اپنے ساتھیوں سے کہا ہم نے جب اس قران پاک کوسنا جو سب سے سیدھی راہ دکھاتاہے تو ہم کسی تاخیر اور شک کے بغیر فورااس پر اور اللہ تعالی پر ایمان لے ائے اور رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی رسالت کی تصدیق کر دی تو جو اپنے رب عزوجل پر اور جس قران کو اس نے نازل کیا اس پر ایمان لائے تو اسے نیکیوں یا ثواب کی کسی کمی کا خوف ہے اور نہ بدیوں کی کسی زیادتی کا ڈر ہے(تو اے ہمارے ساتھیو! تم بھی ہماری طرح قران اور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لے او)۔( روح البیان الجن تحت الایۃ: ۱۳ ۱۰ / ۱۹۵ قرطبی الجن تحت الایۃ: ۱۳ ۱۰ / ۱۳ الجزء التاسع عشر خازن الجن تحت الایۃ: ۱۳ ۴ / ۳۱۷ ملتقطا)