Surah Al Jin Ayat 14 (72:14)
The Jinn · Juz 29 · Makki
وَّ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَ مِنَّا الْقٰسِطُوْنَؕ-فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰٓىٕكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ ہم میں کچھ مسلمان ہیں اور کچھ ظالم تو جو اسلام لائے تو وہی ہیں جنہوں نے ہدایت کا قصد کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ کہ ہم میں کچھ مسلمان ہیں اور کچھ ظالم تو جو اسلام لائے انھوں نے بھلائی سوچی ۔
Tafseer (Urdu)
{و انا منا المسلمون: اور یہ کہ ہم میں کچھ مسلمان ہیں ۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جنات نے کہا: قران سننے کے بعد ہم مختلف ہو گئے کہ ہم میں سے کچھ جنوں نے اسلام قبول کر لیا اور کچھ نے اسلام قبول کرنے سے انکار کر دیا اور راہ حق سے پھر گئے تو جنہوں نے اسلام قبول کر لیاانہوں نے تو ہدایت کا قصد کیا ہدایت اور راہ حق کو اپنا مقصود ٹھہرایا اوربہرحال جو کافر اور راہ حق سے پھرنے والے ہیں وہ قیامت کے دن جہنم کے ایندھن ہوں گے اور ان کے ذریعے جہنم کو بھڑکایا جائے گا۔( تفسیرقرطبیالجنتحت الایۃ: ۱۴-۱۵ ۱۰ / ۱۴ الجزء التاسع عشر خازن الجن تحت الایۃ: ۱۴-۱۵ ۴ / ۳۱۷ ملتقطا) { فكانوا لجهنم حطبا: تو وہ جہنم کے ایندھن ہوگئے۔} اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ کافر جن جہنم کی اگ کے عذاب میں گرفتار کئے جائیں گے اور یاد رہے کہ جنات اگرچہ اگ سے پیدا کئے گئے ہیں لیکن اللہ تعالی اس بات پر قادر ہے کہ وہ اگ کو اگ کے ذریعے عذاب میں مبتلاء کر دے یا جنات کی ہیئت تبدیل کر کے انہیں عذاب دے لہذا یہاں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ جب جنات اگ سے پیدا کئے گئے ہیں تو انہیں اگ سے عذاب کیسے ہو گا۔( مدارک الجن تحت الایۃ: ۱۵ ص۱۲۸۹ خازن الجن تحت الایۃ: ۱۵ ۴ / ۳۱۷-۳۱۸ ملتقطا)