Surah Al Jin Ayat 18 (72:18)
The Jinn · Juz 29 · Makki
وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًا 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ مسجدیں اللہ ہی کی ہیں تو اللہ کے ساتھ کسی کی عبادت نہ کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ کہ مسجدیں اللہ ہی کی ہیں تو اللہ کے ساتھ کسی کی بندگی نہ کرو۔
Tafseer (Urdu)
{و ان المسجد لله: اور یہ کہ مسجدیں اللہ ہی کی ہیں ۔} یعنی میری طرف وحی کی گئی ہے کہ جو مکان (بطور خاص) نماز ادا کرنے اور اللہ تعالی کے ذکر کے لئے بنائے گئے ہیں ان کا مالک اللہ تعالی ہی ہے لہذا اے مسلمانو! جب تم ان مسجدوں میں جاو تو اللہ تعالی کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کرو جیسا کہ یہودیوں اور عیسائیوں کا طریقہ تھا کہ وہ اپنے گرجاؤں اور عبادت خانوں میں شرک کرتے تھے۔( خازن الجن تحت الایۃ: ۱۸ ۴ / ۳۱۸ جلالین الجن تحت الایۃ: ۱۸ ص۴۷۷ ملتقطا)اس ایت کو لے کر بعض جاہل لوگ یا رسول اللہ پکارنے کو حرام قرار دیتے ہیں حالانکہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تو مسجد میں عین حالت نماز میں پکارا جاتا ہے جب السلام علیک ایھا النبی کہا جاتا ہے۔ایت میں پکارنے سے مراد معبود بنا کر پکارنا ہے نہ کہ کسی بھی طرح کسی کو بھی پکارنا منع ہوجائے۔ ایت ’’و ان المسجد لله‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے تین باتیں معلوم ہوئیں (1)…وقف اور احترام کے احکام میں تمام مسجدیں برابر ہیں اگرچہ بعض مساجد میں نماز ادا کرنے پر ملنے والے اجرو ثواب میں فرق ہے۔ (2)…مسجد خاص اللہ تعالی کی ہے اور ا س کے علاوہ کسی کی ملک ہے نہ ہو سکتی ہے ۔ (3)… شرک و بت پرستی ہر جگہ جرم ہے لیکن مسجدمیں زیادہ جرم ہے کہ اس میں مسجد کی بے ادبی ہے ۔