Surah Al Jin Ayat 19 (72:19)
The Jinn · Juz 29 · Makki
وَّ اَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ یَدْعُوْهُ كَادُوْا یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِ لِبَدًاؕ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اس کی عبادت کرنے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وہ جن اس پر ہجوم کر دیتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اس کی بندگی کرنے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وہ جنّ اس پر ٹھٹھ کے ٹھٹھ ہوجائیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و انه لما قام عبد الله یدعوه: اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اس کی عبادت کرنے کھڑا ہوا۔} یعنی میری طرف یہ وحی کی گئی ہے کہ جب اللہ تعالی کے بندے محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نخلہ کے مقام پر فجر کے وقت میں نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے تو قریب تھا کہ وہ جن قران سننے کیلئے رش کرنے کی وجہ سے ایک دوسرے کے اوپر چڑھ جائیں کیونکہ انہیں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی عبادت تلاوت اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے قیامرکوع اور سجود میں اپ کی اقتداء انتہائی عجیب اورپسندیدہ معلو م ہوئیاس سے پہلے انہوں نے کبھی ایسا منظر نہ دیکھا تھا اور نہ ہی ایسا بے مثل کلام سنا تھا۔( مدارک الجن تحت الایۃ: ۱۹ ص۱۲۹۰ جلالین الجن تحت الایۃ: ۱۹ ص۴۷۷ ملتقطا)