Surah Al Jin Ayat 20 (72:20)
The Jinn · Juz 29 · Makki
قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: میں تو اپنے رب ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ میں تو اپنے رب ہی کی بندگی کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا۔
Tafseer (Urdu)
{قل انما ادعوا ربی: تم فرماؤ: میں تو اپنے رب ہی کی عبادت کرتا ہوں ۔} کفار مکہ نے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے کہا کہ بے شک اپ بہت بڑا حکم لے کر ائے ہیں اپ اس سے رجوع کرلیں تو ہم اپ کو بچالیں گے اس پر اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان سے فرما دیں کہ میں تو اپنے رب عزوجل ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا اور یہ کوئی ایسا نیا اور ناپسندیدہ کام نہیں ہے جس کی وجہ سے تم تعجب کر رہے ہو۔( خازن الجن تحت الایۃ: ۲۰ ۴ / ۳۱۹ ابو سعود الجن تحت الایۃ: ۲۰ ۵ / ۷۸۰ ملتقطا)