Surah Al Jin Ayat 21 (72:21)
The Jinn · Juz 29 · Makki
قُلْ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا رَشَدًا 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ:بیشک میں تمہارے لئے کسی نقصان اورنفع کا مالک نہیں ہوں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ میں تمہارے کسی بُرے بھلے کا مالک نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ عرب کے ان مشرکین سے فرما دیں جو اپ کی نصیحت اپ کی طرف پھیر رہے ہیں کہ میں تمہارے کسی دینی اور دنیوی نفع نقصان کا مالک نہیں کیونکہ ان چیزوں کا (حقیقی) مالک وہ اللہ عزوجل ہے جو ہر چیز کا مالک ہے۔( تفسیر طبری الجن تحت الایۃ: ۲۱ ۱۲ / ۲۷۴) {قل: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان مشرکین سے فرما دیں کہ بالفرض اگر میں اللہ تعالی کے حکم کی مخالفت کروں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراوں توہرگز مجھے مخلوق میں سے کوئی اللہ عزوجل کے قہر اور ا س کے عذاب سے نہ بچاسکے گا اور نہ ہی کوئی مددگار میری مدد کرے گااور میں سختیوں کے وقت ہرگز اس کے سوا کوئی پناہ نہ پاؤں گا۔( روح البیان الجن تحت الایۃ: ۲۲ ۱۰ / ۱۹۹ تفسیر طبری الجن تحت الایۃ: ۲۲ ۱۲ / ۲۷۴ ملتقطا) حضرت نوح اور حضرت صالح علیہما الصلوۃ والسلام نے بھی اپنی قوموں سے اسی طرح فرمایا تھا چنانچہ جب حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام سے ان کی قوم کے لوگوں نے غریب مسلمانوں کو اپنے اپ سے دور کرنے کا مطالبہ کیا تو انہیں حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ جواب دیا: ’’و یقوم من ینصرنی من الله ان طردتهم-افلا تذكرون‘‘(ہود:۳۰) ترجمہ کنزالعرفان: اور اے میری قوم! اگر میں انہیں دور کردوں تو مجھے اللہ سے کون بچائے گا تو کیاتم نصیحت حاصل نہیں کرتے اورحضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم سے فرمایا: ’’یقوم ارءیتم ان كنت على بینة من ربی و اتىنی منه رحمة فمن ینصرنی من الله ان عصیته‘‘(ہود:۶۳) ترجمہ کنزالعرفان: اے میری قوم! بھلا بتاؤ کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے رحمت عطا فرمائی ہو تو اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو مجھے اس سے کون بچائے گا