Surah Al Jin Ayat 23 (72:23)
The Jinn · Juz 29 · Makki
اِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِسٰلٰتِهٖؕ-وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاِنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاﭤ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariمگر (میرا کام) اللہ کی طرف سے تبلیغ اور اس کے پیغامات (پہنچانا ہے) اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم نہ مانے تو بیشک اس کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanمگر اللہ کے پیام پہنچانا اور اس کی رسالتیں اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم نہ مانے تو بے شک ان کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{الا بلغا من الله و رسلته: مگر اللہ کی طرف سے تبلیغ اور اس کے پیغامات پہنچانا ہے۔} اس ایت کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ مشرکین سے فرمادیں کہ میں تمہارے نفع و نقصان کا مالک نہیں البتہ میرا کام یہ ہے کہ میں تمہیں ان چیزوں کی تبلیغ کردوں جن کی تبلیغ کرنے کا مجھے اللہ تعالی نے حکم دیا ہے اور تم تک اللہ تعالی کے وہ پیغامات پہنچا دو ں جو ا س نے مجھے دے کر تمہاری طرف بھیجا ہے اور جہاں تک ہدایت اور گمراہی کا تعلق ہے تو اس کا اختیار مخلوق میں سے کسی کے پاس نہیں بلکہ صرف اللہ تعالی کے پاس ہے وہ جسے چاہے ہدایت دے اور جسے چاہے گمراہ کرے اور جو توحید کے معاملے میں اللہ تعالی اور اس کے رسول کی یوں نافرمانی کرے گا کہ انہوں نے جس چیز کا حکم دیااور جس چیز کی طرف بلایا اس پر عمل کرنے کی بجائے شرک کرنے لگے تو بیشک ان کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔( تفسیرطبریالجنتحت الایۃ:۲۳ ۱۲ / ۲۷۴-۲۷۵ روح البیان الجن تحت الایۃ: ۲۳ ۱۰ / ۱۹۹-۲۰۰ ملتقطا)