Surah Al Jin Ayat 25 (72:25)
The Jinn · Juz 29 · Makki
قُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: میں نہیں جانتا کہ جس کی تمہیں وعید سنائی جاتی ہے وہ نزدیک ہے یا میرا رب اس کے لئے ایک وقفہ کرے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ میں نہیں جانتا آیا نزدیک ہے وہ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے یا میرا رب اسے کچھ وقفہ دے گا۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} شان نزول:جب مشرکین نے اوپر والی ایت میں دئیے گئے وعدے کوسنا تو نضر بن حارث نے کہا کہ جس کا اپ ہمیں وعدہ دے رہے ہیں یہ کب پورا ہوگا اس کے جواب میں یہ آیت نازل ہوئی اور فرمایا گیا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان مشرکین سے فرما دیں کہ (قیامت کے دن) اس عذاب کا واقع ہونا تو یقینی ہے البتہ میں (اللہ تعالی کے بتائے بغیر) یہ نہیں جانتا کہ وہ نزدیک ہے یا میرا رب عزوجل اسے نازل کرنے کے لئے ایک وقفہ کرے گا۔( تفسیرکبیر الجن تحت الایۃ: ۲۵ ۱۰ / ۶۷۸) یاد رہے کہ اللہ تعالی کے بتانے سے تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو قیامت واقع ہونے کے وقت کا علم ہے اور ا س کی دلیل وہ تمام احادیث ہیں جن میں رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے قیامت کی علامت اور نشانیاں بیان فرمائیں حتی کہ مہینہ دن اور وہ وقت بھی بتا دیا جس میں قیامت قائم ہو گی۔