Surah Al Jin Ayat 28 (72:28)
The Jinn · Juz 29 · Makki
لِّیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیْهِمْ وَ اَحْصٰى كُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا 28
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتا کہ اللہ دیکھ لے کہ بیشک انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دئیے ہیں اور اللہ نے وہ سب کچھ گھیر رکھا ہے جو ان کے پاس ہے اور اس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتا کہ دیکھ لے کہ انھوں نے اپنے رب کے پیام پہنچا دئیے اور جو کچھ ان کے پاس سب اس کے علم میں ہے اور اس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے۔
Tafseer (Urdu)
{لیعلم: تا کہ دیکھ لے۔} یعنی اللہ تعالی کے پسندیدہ رسولوں کی ہر طر ف فرشتوں کا یہ پہرہ اس لئے لگایا جاتا ہے تا کہ اللہ تعالی دیکھ لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات اختلاط سے محفوظ رکھ کر پہنچا دئیے ہیں اور اللہ تعالی کووہ سب کچھ معلوم ہے جو ان رسولوں اور فرشتوں کے پاس ہے تو ان کے امور میں سے کوئی چیز بھی اللہ تعالی سے مخفی نہیں اور اس نے اپنی پیدا کی ہوئی ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے ۔( روح البیان الجن تحت الایۃ: ۲۸ ۱۰ / ۲۰۲ خازن الجن تحت الایۃ: ۲۸ ۴ / ۳۲۰ ملتقطا)