Surah Al Jin Ayat 6 (72:6)
The Jinn · Juz 29 · Makki
وَّ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًا 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ آدمیوں میں سے کچھ مرد جنوں کے کچھ مردوں کی پناہ لیتے تھے تو انہوں نے ان جنوں کی سرکشی کو مزید بڑھا دیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ کہ آدمیوں میں کچھ مرد جنّوں کے کچھ مردوں کی پناہ لیتے تھے تو اس سے اور بھی ان کا تکبر بڑھا۔
Tafseer (Urdu)
{ و انه كان رجال من الانس: اور یہ کہ آدمیوں میں سے کچھ مرد۔} دور جاہلیت میں عرب کے لوگ جب سفر کرتے اور کسی چٹیل میدان میں انہیں شام ہو جاتی تو وہ کہتے کہ ہم اس جگہ کے شریر جنات سے ان کے سردار کی پناہ چاہتے ہیں اس طرح ان کی رات امن سے گزر جاتی ۔انسانوں کے اسی عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان جنات نے اپنی قوم سے کہا کہ آدمیوں میں سے کچھ مرد جنوں کے کچھ مردوں کی پناہ لیتے تھے اورجب جنات نے انسانوں کی یہ حالت دیکھی تووہ سمجھے کہ واقعی ہم میں بہت قدرت ہے کیونکہ مخلوق میں سب سے بہتر یعنی انسان بھی ہمارے حاجت مند ہیں انسانوں کے اسی عمل کی وجہ سے جنات میں سرکشی بڑھ گئی اور وہ شیطانوں کی پیروی کرنے اور ان کے وسوسے قبول کرنے کی طرف اور زیادہ راغب ہو گئے۔( خازن الجن تحت الایۃ: ۶ ۴ / ۳۱۶ روح البیان الجن تحت الایۃ: ۶ ۱۰ / ۱۹۱ ملتقطا)