Surah Al Jin Ayat 7 (72:7)
The Jinn · Juz 29 · Makki
وَّ اَنَّهُمْ ظَنُّوْا كَمَا ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّبْعَثَ اللّٰهُ اَحَدًا 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ انہوں نے ویسے ہی گمان کیا جیسا (اے جنو) تم نے گمان کیا کہ اللہ ہرگز کوئی رسول نہ بھیجے گا(یا،ہر گزکسی کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ نہ کرے گا).
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ کہ انہوں نے گمان کیا جیسا تمہیں گمان ہے کہ اللہ ہرگز کوئی رسول نہ بھیجے گا۔
Tafseer (Urdu)
{و انهم ظنوا كما ظننتم: اور یہ کہ انہوں نے ویسے ہی گمان کیا جیسا (اے جنو) تم نے گمان کیا۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ ایمان قبول کرنے والے جنات نے اپنی قوم کے کافر جنات سے کہا کہ اے جنو! انسانوں نے بھی ویسے ہی گمان کیا تھا جیسا کہ تم نے گمان کیا کہ اللہ تعالی حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد ہر گز کوئی رسول نہ بھیجے گاپھر اللہ تعالی نے انسانوں کی طرف اخری نبی محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو بھیجا تو وہ ان پر ایمان لائے لہذا اے جنات کے گروہ ! تم بھی انسانوں کی طرح سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لے او۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ اے کفار قریش! جنات بھی تمہاری طرح یہی گمان کرتے تھے کہ اللہ تعالی ہرگز کسی کو مرنے کے بعدنہیں اٹھائے گاپھر جب انہوں نے قران سنا تو وہ ہدایت پا گئے اور مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا اقرار کرنے لگے تو تم جنات کی طرح اقرار کیوں نہیں کرتے۔( روح البیان الجن تحت الایۃ: ۷ ۱۰ / ۱۹۲ مدارک الجن تحت الایۃ: ۷ ص۱۲۸۸ ملتقطا)