Surah Al Muzzammil Ayat 15 (73:15)
The Enshrouded One · Juz 29 · Makki
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ رَسُوْلًا ﳔ شَاهِدًا عَلَیْكُمْ كَمَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ رَسُوْلًاﭤ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجے جوتم پر گواہ ہیں جیسے ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول بھیجے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجے کہ تم پر حاضر ناظر ہیں جیسے ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجے۔
Tafseer (Urdu)
{انا ارسلنا الیكم رسولا: بیشک ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت میں اللہ تعالی نے کفار مکہ کو دنیا کے ہولناک عذاب سے ڈراتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے اہل مکہ! بیشک ہم نے اسی طرح محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کوتمہاری طرف رسول بنا کر بھیجا جو کہ مومن کے ایمان اور کافر کے کفر کو جانتے ہیں جس طرح ہم نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو فرعون کی طرف رسول بنا کر بھیجا اور جب فرعون نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی رسالت کا انکار کر کے اور ان پر ایمان نہ لا کر ان کا حکم نہ مانا تو ہم نے ا س کی نافرمانی کی وجہ سے دریا میں ڈبو کراسے سخت گرفت سے پکڑا لہذاتم بھی اس بات سے ڈرو کہ کہیں میرے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو جھٹلانے کی وجہ سے تم پر بھی فرعون کی طرح دنیا میں عذاب نہ اجائے اور اگر نافرمانی کی وجہ سے دنیا میں تم پر عذاب ا گیا تو وہ فرعون کے عذاب سے زیادہ سخت ہو گا کیونکہ تمہارے پاس جو رسول تشریف لائے ہیں وہ رتبے میں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے بڑے ہیں ۔( خازن المزمل تحت الایۃ : ۱۵ - ۱۶ ۴ / ۳۲۳ روح البیان المزمل تحت الایۃ: ۱۵-۱۶ ۱۰ / ۲۱۵ ابن کثیر المزمل تحت الایۃ: ۱۵-۱۶ ۸ / ۲۶۷ ملتقطا)