Surah Al Mudassir Ayat 1 (74:1)
The Cloaked One · Juz 29 · Makki
یٰۤاَیُّهَا الْمُدَّثِّرُ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے چادر اوڑھنے والے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے بالا پوش اوڑھنے والے ۔
Tafseer (Urdu)
{یایها المدثر: اے چادر اوڑھنے والے۔} شان نزول: حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’میں حرا پہاڑ پر تھا کہ مجھے ندا کی گئی ’’یا محمد انک رسول اللہ‘‘ میں نے اپنے دائیں بائیں دیکھا توکچھ نہ پایا اور جب اوپر دیکھا تو ایک شخص (یعنی وہی فرشتہ جس نے ندا کی تھی) اسمان اور زمین کے درمیان بیٹھا ہے یہ دیکھ کر مجھ پر رعب طاری ہوا اور میں حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کے پاس ایا اور میں نے انہیں کہا کہ مجھے چادر اڑھاو انہوں نے چادر اڑھا دیاس کے بعد حضرت جبریل علیہ السلام ائے اور انہوں نے کہا ’’یایها المدثر‘‘ اے چادر اوڑھنے والے۔( مدارک المدثر تحت الایۃ: ۱ ص۱۲۹۶) {قم: کھڑے ہوجاؤ ۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ اے چادر اوڑھنے والے (نبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم) اپ اپنی خواب گاہ سے کھڑے ہو جائیں پھر اپنی قوم کو ایمان نہ لانے پر اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرائیں ۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ اے چادر اوڑھنے والے (نبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم) اپ اپنی خواب گاہ سے کھڑے ہو جائیں پھر تمام لوگوں کو ایمان نہ لانے پر اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرائیں کیونکہ اپ تمام لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں ۔( مدارک المدثر تحت الایۃ: ۲ ص۱۲۹۶ روح البیان المدثر تحت الایۃ: ۲ ۱۰ / ۲۲۴ ملتقطا)