Surah Al Mudassir Ayat 3 (74:3)
The Cloaked One · Juz 29 · Makki
وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْﭪ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اپنے رب ہی کی بڑائی بیان کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اپنے رب ہی کی بڑائی بولو ۔
Tafseer (Urdu)
{و ربك فكبر: اور اپنے رب ہی کی بڑائی بیان کرو۔} یعنی بتوں کے پجاری اللہ تعالی کی شان میں جو بکواس کرتے ہیں اپ اس سے اللہ تعالی کی عظمت اور بڑائی بیان کریں ۔مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اللہ اکبر فرمایا حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا نے بھی حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تکبیرسن کر تکبیر کہی اور خوش ہوئیں اور انہیں یقین ہوگیا کہ وحی آئی ہے۔( خازن المدثر تحت الایۃ: ۳ ۴ / ۳۲۶ مدارک المدثر تحت الایۃ: ۳ ص۱۲۹۶ ملتقطا) {و ثیابك فطهر: اور اپنے کپڑے پاک رکھو۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اپنے کپڑے ہر طرح کی نجاست سے پاک رکھیں کیونکہ نماز کیلئے طہارت ضروری ہے اور نماز کے علاوہ اور حالتوں میں بھی کپڑے پاک رکھنا بہتر ہے ۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ اپ کے کپڑے عربوں کی عادت کے مطابق زیادہ لمبے نہ ہوں کیونکہ بہت زیادہ لمبے ہونے کی وجہ سے چلنے پھرنے کے دوران کپڑے نجس ہونے کا احتمال رہتا ہے۔( مدارک المدثر تحت الایۃ: ۴ ص۱۲۹۶)