Surah Al Mudassir Ayat 32 (74:32)
The Cloaked One · Juz 29 · Makki
كَلَّا وَ الْقَمَرِ 32
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariخبردار! چاند کی قسم ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہاں ہاں چاند کی قسم ۔
Tafseer (Urdu)
{انها لاحدى الكبر: بیشک دوزخ بہت بڑی چیزوں میں سے ایک چیز ہے۔} اس سے پہلے اللہ تعالی نے چاند رات اور صبح کی قسم ارشاد فرمائی کیونکہ ان میں اللہ تعالی کی قدرت کے عجائبات ظاہر ہیں اس کے بعد اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات میں ارشا دفرمایا کہ بیشک دوزخ حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے سے لے کر قیامت تک کے تمام گناہگار جنوں اور انسانوں کو عذاب دینے پر اللہ تعالی کے قادر ہونے پر دلالت کرنے والی بہت بڑی چیزوں میں سے ایک چیز ہے اور یہ دوزخ آدمیوں میں سے اس کوڈرانے والی ہے جو تم میں سے ایمان لا کربھلائی کی طرف یا جنت کی طرف اگے بڑھنا چاہے یا کفر اختیار کر کے جنت سے پیچھے ہٹنا چاہے اور جہنم کے عذاب میں گرفتار ہونا چاہے۔( روح البیانالمدثرتحت الایۃ:۳۵-۳۷ ۱۰ / ۲۳۸-۲۳۹ جلالین المدثر تحت الایۃ: ۳۵-۳۷ ص۴۸۱ ملتقطا) اس سے معلوم ہوا کہ انسان اپنے اعمال میں مجبور محض نہیں بلکہ اسے ایک طرح کا اختیار حاصل ہے۔