Surah Al Mudassir Ayat 38 (74:38)
The Cloaked One · Juz 29 · Makki
كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہر جان اپنے کمائے ہوئے اعمال میں گروی رکھی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہر جان اپنی کرنی میں گِروِی ہے۔
Tafseer (Urdu)
{كل نفسۭ بما كسبت رهینة: ہر جان اپنے کمائے ہوئے اعمال میں گروی رکھی ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جنوں اور انسانوں میں سے ہر جان اپنے کئے ہوئے اعمال کی وجہ سے ایسے قید ہے جیسے وہ چیز جسے گروی رکھا ہوا ہے البتہ کافر دائمی طور پر اور ایمان والے عارضی طور پر قید ہیں کیونکہ کافر جہنم کے عذاب سے کبھی نجات نہ پائیں گے جبکہ بعض ایمان والے شروع سے ہی جہنم سے نجات پاکر جنت میں چلے جائیں گے اوربعض اپنے گناہوں کی سزا پانے کے بعد جنت میں داخل ہوں گے ا س طر ح ایمان والے سب کے سب نجات پا جائیں گے۔( صاوی المدثر تحت الایۃ: ۳۸ ۶ / ۲۲۷۳ ملخصا)