Surah Al Mudassir Ayat 40 (74:40)
The Cloaked One · Juz 29 · Makki
فِیْ جَنّٰتٍﰈ یَتَسَآءَلُوْنَ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariباغوں میں ہوں گے ۔ وہ پوچھ رہے ہوں گے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanباغوں میں پوچھتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{فی جنتﰈ یتسآءلون: باغوں میں ہوں گے۔ وہ پوچھ رہے ہوں گے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی 7ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ ایمان والے اخرت میں باغوں میں ہوں گے اور جب جہنم میں داخل ہونے والے مومن اس سے نکل جائیں گے تو جنتی کافروں سے ان کا حال پوچھیں گے کہ تمہیں کون سی چیزدوزخ میں لے گئیوہ انہیں جواب دیتے ہوئے کہیں گے:ہم دنیا میں نماز پڑھنے والوں میں سے نہیں تھے کیونکہ ہم نماز کے فرض ہونے کا اعتقاد نہیں رکھتے تھے اور مسلمانوں کی طرح مسکین پر صدقہ نہیں کرتے تھے اور اللہ تعالی کی ایات کے بارے میں بیہودہ فکر کرنے والوں کے ساتھ بیٹھ کر بیہودہ باتیں سوچتے تھے اور ان کے بارے میں جھوٹی باتیں بولتے تھے اور ہم انصاف کے اس دن کو جھٹلاتے رہے جس میں اعمال کا حساب ہوگا اور ان کی جزا دی جائے گی یہاں تک کہ ہمیں موت آئی اور ہم ان مذموم افعال کی وجہ سے ہمیشہ کے لئے جہنم میں داخل ہو گئے۔( مدارکالمدثرتحت الایۃ:۴۰-۴۷ص۱۳۰۰-۱۳۰۱ جلالین مع صاوی المدثر تحت الایۃ: ۴۰-۴۷ ۶ / ۲۲۷۳ -۲۲۷۴ روح البیان المدثر تحت الایۃ: ۴۰-۴۷ ۱۰ / ۲۴۰ ملتقطا)