Surah Al Mudassir Ayat 52 (74:52)
The Cloaked One · Juz 29 · Makki
بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةً 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلکہ ان میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلے صحیفے ہاتھ میں دیدیے جائیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبلکہ ان میں کا ہر شخص چاہتا ہے کہ کھلے صحیفے اس کے ہاتھ میں دے دئیے جائیں ۔
Tafseer (Urdu)
{بل یرید كل امرئ منهم: بلکہ ان میں سے ہر شخص چاہتا ہے۔} کفار قریش نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم سے کہا تھا کہ ہم اس وقت تک ہر گز آپ کی پیروی نہیں کریں گے جب تک کہ ہم میں ہر ایک کے پاس اللہ تعالی کی طرف سے ایک ایک کتاب نہ آئے جس میں لکھا ہواہو کہ یہ اللہ تعالی کی کتاب ہے اورفلاں بن فلاں کے نام ہے ہم اس میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی پیروی کرنے کا حکم دیتے ہیں ۔اس پر اللہ تعالی نے اس ایت اور اس کے بعد والی ایت میں ارشاد فرمایا کہ یہ نصیحت انہیں کافی نہیں اور نہ ہی وہ راضی ہوں گے بلکہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اسے اس کے نام پرنازل کئے ہوئے کھلے صحیفے ہاتھ میں دیدیے جائیں ایسا ہرگز نہیں ہوگا کہ صحیفے ان کے ہاتھ میں دیدئے جائیں بلکہ وہ لوگ آخرت سے ڈر تے نہیں کیونکہ اگر انہیں آخرت کا خوف ہوتا تو دلائل قائم ہونے اور معجزات ظاہر ہونے کے بعد اس قسم کی سرکشی والی حیلہ بازیاں نہ کرتے۔( خازن المدثر تحت الایۃ: ۵۲-۵۳ ۴ / ۳۳۲ روح البیان المدثر تحت الایۃ: ۵۲-۵۳ ۱۰ / ۲۴۲ مدارک المدثر تحت الایۃ: ۵۲-۵۳ ص۱۳۰۱ ملتقطا)