Surah Al Mudassir Ayat 54 (74:54)
The Cloaked One · Juz 29 · Makki
كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذْكِرَةٌ۠ (54)ٝ 54
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariسن لو! بیشک وہ نصیحت ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہاں ہاں بے شک وہ نصیحت ہے۔
Tafseer (Urdu)
{كلا: سن لو!۔} اس ایت اوراس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! سن لو بیشک وہ قران شریف عظیم نصیحت ہے تو جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے کیونکہ اس کا فائدہ اسے ہی ہو گا اور وہ اللہ تعالی کے چاہنے سے ہی نصیحت حاصل کرسکتے ہیں ۔وہی اللہ اس لائق ہے کہ اس کے بندے اس سے ڈریں اور ا س کے عذاب سے خوفزدہ ہوں اس پر ایمان لائیں اور اس کی اطاعت کریں اور وہی بندوں کے سابقہ کفر اور گناہوں کی مغفرت فرمانے والا ہے۔( خازن المدثر تحت الایۃ: ۵۴-۵۶ ۴ / ۳۳۲) اللہ تعالی سے ڈرنے کی فضیلت: حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےرسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اس ایت ’’هو اهل التقوى و اهل المغفرة‘‘ کے بارے میں ارشاد فرمایا’’اللہ تعالی فرماتا ہے’’میں اس لائق ہوں کہ مجھ سے ڈرا جائے لہذا جو مجھ سے ڈرا اور ا س نے میرے ساتھ کوئی دوسرا خدا نہ بنایا تو میں اس بات کا اہل ہوں کہ اسے بخش دوں ۔( ترمذی کتاب التفسیر باب ومن سورۃ المدثر۵ / ۲۱۷ الحدیث: ۳۳۳۹)