Surah Al Mudassir Ayat 8 (74:8)
The Cloaked One · Juz 29 · Makki
فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب صور میں پھونکا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب صور پھونکا جائے گا۔
Tafseer (Urdu)
{فاذا نقر فی الناقور: پھر جب صور میں پھونکا جائے گا۔} سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے چند باتیں ارشاد فرمانے کے بعد یہاں سے اللہ تعالی نے بدبخت کافروں کے لئے وعید بیان فرمائی ہےچنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب دوسری بار صور میں پھونک ماری جائے گی تو وہ دن عذاب اور برے حساب کے اعتبار سے سخت دن ہوگا اور وہ کافروں پر آسان نہیں ہوگا کیونکہ ان سے سخت حساب لیا جائے گا اور ان کے اعمال نامے ان کے بائیں ہاتھوں میں دئیے جائیں گے اور ان کے چہرے سیاہ ہوں گے اور ان کے اعضاء کلام کریں گے اور وہ محشر میں سب لوگوں کے سامنے رسوا ہوں گے۔اس سے معلوم ہوا کہ وہ دن اللہ تعالی کے فضل سے مومنین پر آسان ہوگا۔( تفسیر کبیر المدثر تحت الایۃ: ۸ ۱۰ / ۷۰۲ خازن المدثر تحت الایۃ: ۸-۱۰ ۴ / ۳۲۷ روح البیان المدثر تحت الایۃ: ۸-۱۰ ۱۰ / ۲۲۷ ملتقطا)