Surah Al Qiyamah Ayat 1 (75:1)
The Resurrection · Juz 29 · Makki
لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariمجھے قیامت کے دن کی قسم ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanروزِ قیامت کی قسم یاد فرماتا ہوں ۔
Tafseer (Urdu)
{لا اقسم بیوم القیمة: مجھے قیامت کے دن کی قسم ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ مشرکین مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا انکار کرتے تھے اللہ تعالی نے ان کا رد کرتے ہوئے فرمایا کہ جیسا تم گمان کرتے ہو درحقیقت ویسا نہیں ہے مجھے قیامت کے دن کی قسم ہے اور مجھے اس جان کی قسم ہے جو متقی اور کثرت سے نیکیاں کرنے والی ہونے کے باوجود اپنے اوپر اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے ملامت کرے کہ تم مرنے کے بعد ضرور اٹھائے جاو گے۔( مدارک القیامۃ تحت الایۃ: ۱-۲ ص۱۳۰۲)