IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 75

لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِۙ (1)

مجھے قیامت کے دن کی قسم ہے۔

وَ لَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ(2)

اور مجھے اس جان کی قسم ہے جو اپنے اوپر ملامت کرے۔

اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗﭤ(3)

کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہم ہرگز اس کی ہڈیاں جمع نہ فرمائیں گے۔

بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤى اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ(4)

کیوں نہیں ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کے انگلیوں کے پوروں (تک) کو ٹھیک کردیں ۔

بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗۚ (5)

بلکہ آدمی چاہتا ہے کہ وہ اپنے آگے کو جھٹلائے۔

یَسْــٴَـلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِﭤ(6)

پوچھتا ہے :قیامت کا دن کب ہوگا؟

فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُۙ (7)

توجس دن آنکھ دہشت زدہ ہوجائے گی۔

وَ خَسَفَ الْقَمَرُۙ (8)

اور چاندتاریک ہوجائے گا۔

وَ جُمِـعَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُۙ (9)

اور سورج اور چاند کو ملا دیا جائے گا۔

یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّۚ (10)

اس دن آدمی کہے گا: بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟

كَلَّا لَا وَزَرَﭤ(11)

ہرگز نہیں ،کوئی پناہ نہیں ہوگی۔

اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ ﹰالْمُسْتَقَرُّﭤ(12)

اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۔

یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَﭤ(13)

اس دن آدمی کو اس کا سب اگلا پچھلا بتادیا جائے گا۔

بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰى نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌۙ (14)

بلکہ آدمی خود ہی اپنے حال پر پوری نگاہ رکھنے والا ہوگا ۔

وَّ لَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗﭤ(15)

اگرچہ اپنی سب معذرتیں لا ڈالے ۔

لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖﭤ(16)

تم یاد کرنے کی جلدی میں قرآن کے ساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دو۔

اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَهٗ وَ قُرْاٰنَهٗﭕ(17)

بیشک اس کا جمع کرنا اور اس کا پڑھنا ہمارے ذمہ ہے۔

فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِـعْ قُرْاٰنَهٗۚ (18)

تو جب ہم اسے پڑھ لیں تو اس وقت اس پڑھے ہوئے کی اتباع کرو۔

ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَهٗﭤ(19)

پھر بیشک اسے بیان فرمانا ہمارے ذمہ ہے۔

كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَۙ (20)

خبردار! بلکہ (اے کافرو!) تم جلد جانے والی کوپسند کرتے ہو۔

وَ تَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَﭤ(21)

اور آخرت کو چھوڑتے ہو۔

وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ نَّاضِرَةٌۙ (22)

کچھ چہرے اس دن تر و تازہ ہوں گے۔

اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌۚ (23)

اپنے رب کو دیکھنے والے ہوں گے۔

وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍۭ بَاسِرَةٌۙ (24)

اور کچھ چہرے اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے۔

تَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌﭤ(25)

سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ پیٹھ توڑ دینے والا سلوک کیا جائے گا ۔

كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَۙ (26)

ہاں ہاں ، جب جان گلے کو پہنچ جائے گی۔

وَ قِیْلَ مَنْٚ-رَاقٍۙ (27)

اور کہا جارہا ہوگا کہ جھاڑ پھونک کرنے والا کون ہے؟

وَّ ظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُۙ (28)

اور وہ سمجھ لے گا کہ یہ جدائی کا وقت ہے۔

وَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ (29)

اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔

اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ-ﹰالْمَسَاقُؕ۠ (30)

اس دن تیرے رب ہی کی طرف چلنا ہوگا ۔

فَلَا صَدَّقَ وَ لَا صَلّٰىۙ (31)

تو کافر نے نہ تو تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی۔

وَ لٰـكِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىۙ (32)

ہاں جھٹلایا اور منہ پھیرا۔

ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ یَتَمَطّٰىﭤ(33)

پھر اپنے گھر والوں کی طرف اکڑتا ہوا چلاگیا۔

اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىۙ (34)

تیرے لئے خرابی ہے پھر خرابی ہے ۔

ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىﭤ(35)

پھر تیرے لئے خرابی ہے پھر خرابی ہے ۔

اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًىﭤ(36)

کیا آدمی اس گھمنڈ میں ہے کہ اسے آزاد چھوڑ دیا جائے گا۔

اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰىۙ (37)

کیا وہ اس منی کا ایک قطرہ نہ تھا؟ جو گرایا جاتا ہے ۔

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ (38)

پھر خون کا لوتھڑا ہوگیاتو پیدا فرمایا پھر ٹھیک بنایا۔

فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىﭤ(39)

تو اس سے مرد اور عورت کی دو قِسمیں بنائیں ۔

اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیِﰯ الْمَوْتٰى۠ (40)

کیا جس نے یہ سب کچھ کیا وہ مردوں کو زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے؟