Surah Al Qiyamah Ayat 3 (75:3)
The Resurrection · Juz 29 · Makki
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗﭤ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہم ہرگز اس کی ہڈیاں جمع نہ فرمائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہم ہرگز اس کی ہڈیاں جمع نہ فرمائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{ایحسب الانسان: کیا آدمی یہ سمجھتا ہے۔} شان نزول : یہ آیت عدی بن ربیعہ کے بارے میں نازل ہوئی اس نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے پوچھا:قیامت کب واقع ہو گی اور اس کے احوال کیسے ہوں گے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اسے بتایا تو اس نے کہا: اگر میں قیامت کا دن دیکھ بھی لوں تو بھی نہ مانوں اور آپ پر ایمان نہ لاؤں کیا اللہ تعالی بکھری ہوئی ہڈیاں جمع کردے گا اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور اس کے معنی یہ ہیں کہ کیا اس کافر کا یہ گمان ہے کہ ہڈیاں بکھرنے گلنے ریزہ ریزہ ہو کر مٹی میں ملنے اور ہواؤں کے ساتھ اڑ کر دور دراز مقامات میں منتشر ہوجانے سے ایسی ہوجاتی ہیں کہ ان کوجمع کرنا ہماری قدرت سے باہر ہے یہ فاسد خیال اس کے دل میں کیوں آیاا وراس نے یہ کیوں نہیں جانا کہ جو پہلی بار پیدا کرنے پر قادر ہے وہ مرنے کے بعد دوبارہ پیدا کرنے پر ضرور قادر ہے۔یاد رہے کہ یہاں ایت میں ادمی سے مراد خاص عدی بن ربیعہ ہے یا ہر وہ کافر مراد ہے جو مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا انکار کرتا ہے۔( خازن القیامۃ تحت الایۃ: ۳ ۴ / ۳۳۳ روح البیان القیامۃ تحت الایۃ: ۳ ۱۰ / ۲۴۴ ملتقطا)