Surah Al Qiyamah Ayat 4 (75:4)
The Resurrection · Juz 29 · Makki
بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤى اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیوں نہیں ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کے انگلیوں کے پوروں (تک) کو ٹھیک کردیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیوں نہیں ہم قادر ہیں کہ اس کے پور ٹھیک بنادیں ۔
Tafseer (Urdu)
{بلى: کیوں نہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ کیا کافر یہ گمان کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو جمع نہیں کر سکتے کیوں نہیں ہم اس کی ہڈیوں کو جمع کر سکتے ہیں اور ہم تو اس بات پر بھی قادر ہیں کہ اس ادمی کی انگلیاں جیسی تھیں کسی فرق کے بغیر ویسی ہی کردیں اور ان کی ہڈیاں ان کے مقام پر پہنچا دیں جب ہم چھوٹی چھوٹی ہڈیاں اس طرح ترتیب دے سکتے ہیں تو بڑی ہڈیوں کا کیا کہنا انہیں تو بدرجہ اولی ترتیب دے سکتے ہیں ۔( خازن القیامۃ تحت الایۃ: ۴ ۴ / ۳۳۳ مدارک القیامۃ تحت الایۃ: ۴ ص۱۳۰۲ ملتقطا)