Surah Al Qiyamah Ayat 30 (75:30)
The Resurrection · Juz 29 · Makki
اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ-ﹰالْمَسَاقُؕ 30
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس دن تیرے رب ہی کی طرف چلنا ہوگا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس دن تیرے رب ہی کی طرف ہانکنا ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{الى ربك یومىذ ﹰالمساق: اس دن تیرے رب ہی کی طرف چلنا ہوگا۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ و الہ وسلم بندوں کا رجوع اللہ تعالی کی طرف ہی ہے اورقیامت کے دن بندوں کو اپ کے رب عزوجل کی طرف ہی چلنا ہوگا اور وہی ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا۔( خازن القیامۃ تحت الایۃ: ۳۰ ۴ / ۳۳۷) {فلا صدق: تو کافر نے نہ تو تصدیق کی۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کاخلاصہ یہ ہے کہ ابو جہل نے نہ تو قران کی تصدیق کی اور نہ ہی اللہ تعالی کے لئے نماز پڑھی ہاں ا س نے قران کوجھٹلایا اور ایمان لانے سے منہ پھیرا پھر اپنے گھر کو اکڑتا ہوا متکبرانہ شان سے چلاگیا۔( خازن القیامۃ تحت الایۃ: ۳۱-۳۳ ۴ / ۳۳۷) اس سے معلوم ہوا کہ کفار اسلام کے فروعی احکام پر عمل کرنے کے ا س اعتبار سے مکلف ہیں کہ قیامت کے دن ان احکام پر عمل نہ کرنے کا بھی ان سے مواخذہ ہو گا یعنی جس طرح کافر کو ایمان نہ لانے پر سزا دی جائے گی اسی طرح نماز چھوڑنے پر بھی اسے سزا دی جائے گی اور اس کی مذمت کی جائے گی اگرچہ دنیا میں کافر پر (ایمان قبول کرنے کے بعد سابقہ) نماز کی قضا واجب نہیں ۔( روح البیان القیامۃ تحت الایۃ: ۳۱ ۱۰ / ۲۵۶)