Surah Al Qiyamah Ayat 7 (75:7)
The Resurrection · Juz 29 · Makki
فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتوجس دن آنکھ دہشت زدہ ہوجائے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جس دن آنکھ چوندھیائے گی۔
Tafseer (Urdu)
{فاذا برق البصر: توجس دن آنکھ دہشت زدہ ہوجائے گی۔} اس سے پہلی ایت میں بیان ہوا کہ کافر نے قیامت کے واقع ہونے کو بعید سمجھتے ہوئے مذاق اڑانے کے طور پر اس کے بارے میں سوال کیا کہ قیامت کب واقع ہو گی اور اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات میں اللہ تعالی نے ا س کے سوال کا جواب دیتے ہوئے قیامت کی تین علامات بیان فرمائی ہیں ۔ (1)…اس دن کی ہولناکی دیکھ کر آنکھ دہشت اور حیرت زدہ ہوجائے گی۔ (2)…چاندکی روشنی زائل ہوجائے گی جس سے وہ تاریک ہو جائے گا۔ (3)… سورج اور چاند کو ملادیا جائے گا۔ یہ ملا دینا طلوع ہونے میں ہوگا کہ دونوں مغرب سے طلوع ہوں گے یا بے نور ہونے میں ہو گا کہ دونوں کی روشنی ختم ہوجائے گی۔( تفسیرکبیرالقیامۃتحت الایۃ:۷-۹۱۰ / ۷۲۳-۷۲۴ روح البیانالقیامۃتحت الایۃ:۷-۹۱۰ / ۲۴۵-۲۴۶ملتقطا)