Surah Al Qiyamah Ayat 10 (75:10)
The Resurrection · Juz 29 · Makki
یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس دن آدمی کہے گا: بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس دن آدمی کہے گا کدھر بھاگ کر جاؤں ۔
Tafseer (Urdu)
{یقول الانسان یومىذ: اس دن آدمی کہے گا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کا انکار کرنے والا انسان جب قیامت کے ان احوال کو دیکھے گاتو کہے گا:میں اس نازل ہونے والی ہولناکی سے بچنے کے لئے کس طرف بھاگ کر جاوں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ وہاں بھاگ جانا اسے کوئی فائدہ نہیں دے گا کیونکہ اس طرح اسے نجات نہیں مل جائے گی اور اس دن نہ ہی پہاڑ یا قلعہ وغیرہ ایسی کوئی پناہ ہوگی جہاں جا کر وہ اللہ تعالی کے اجانے والے حکم سے بچ سکے۔( تفسیر طبری القیامۃ تحت الایۃ: ۱۰-۱۱ ۱۲ / ۳۳۳ ملخصا)