Surah Al Qiyamah Ayat 22 (75:22)
The Resurrection · Juz 29 · Makki
وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ نَّاضِرَةٌ 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکچھ چہرے اس دن تر و تازہ ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکچھ منہ اس دن تر و تازہ ہوں گے ۔
Tafseer (Urdu)
{وجوه یومىذ ناضرة: کچھ چہرے اس دن تر و تازہ ہوں گے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت میں مخلص مومنین کے بارے میں فرمایا گیا کہ جب قیامت قائم ہو گی تو اس دن کچھ چہرے ایسے ہوں گے جو اللہ تعالی کی نعمت و کرم پر مسرور ہوں گے اور ان سے انوار پھوٹ رہے ہوں گے اور انہیں اللہ تعالی کے دیدار کی نعمت سے سرفراز کیا جائے گا۔( خازن القیامۃ تحت الایۃ: ۲۲-۲۳ ۴ / ۳۳۵ روح البیانالقیامۃ تحت الایۃ: ۲۲-۲۳۱۰ / ۲۵۰) جنتیوں میں سب سے زیادہ عزت والا شخص: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہےرسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ادنی درجے کا جنتی اپنے باغاتبیویوں خادموں اور تختوں کو ہزار برس کی مسافت تک دیکھے گااللہ تعالی کے نزدیک ان میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہو گا جو صبح و شام اللہ تعالی کے دیدار سے مشرف ہوگا۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے پڑھا: ’’وجوه یومىذ ناضرة(۲۲) الى ربها ناظرة‘‘ ۔( ترمذی کتاب التفسیر باب ومن سورۃ القیامۃ ۵ / ۲۱۸ الحدیث: ۳۳۴۱) {الى ربها ناظرة: اپنے رب کو دیکھنے والے ہوں گے۔} اس آیت سے ثابت ہوا کہ آخرت میں مومنین کو اللہ تعالی کا دیدارہو گا یہی اہل سنت کا عقیدہ ہے اور اس پر قرآن و حدیث اور اجماع کے کثیر دلائل قائم ہیں اور یہ دیدار کسی کیفیت اور جہت کے بغیر ہوگا۔ نوٹ:اس عقیدے سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لئے سورہ انعام کی ایت نمبر 103کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔