Surah Al Qiyamah Ayat 13 (75:13)
The Resurrection · Juz 29 · Makki
یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَﭤ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس دن آدمی کو اس کا سب اگلا پچھلا بتادیا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس دن آدمی کو اس کا سب اگلا پچھلا جتادیا جائے گا ۔
Tafseer (Urdu)
{ینبؤا الانسان یومىذ: اس دن آدمی کو بتادیا جائے گا۔} اس ایت ا ور اس کے بعد والی دو ایات کاخلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن ادمی کو اللہ تعالی کی بارگاہ میں پیش ہو کر محاسبہ کئے جانے اور اعمال کا وزن کئے جانے کے وقت اللہ تعالی کی طرف سے اس کے سب اگلے پچھلے اور اچھے برے عمل بتا دئیے جائیں گے بلکہ آدمی تو خبر دئیے جانے کا محتاج ہی نہ ہوگا کیونکہ وہ خود ہی اپنے حال پر پوری نگاہ رکھنے والا ہوگا کہ اس کے نفس نے کون کون سے برے عمل کئے اور اس نے اپنے اعضا ءسے کون کون سے برے کام سر انجام دئیے اور ممکن ہے کہ وہ اپنی طرف سے ان برے اعمال پر کوئی معذرت پیش کرے لیکن اگرچہ وہ اپنی سب معذرتیں پیش کرڈالے جب بھی اسے نجات نہیں ملے گی۔( روح البیانالقیامۃ تحت الایۃ: ۱۳-۱۵۱۰ / ۲۴۶-۲۴۷)