Surah Al Qiyamah Ayat 12 (75:12)
The Resurrection · Juz 29 · Makki
اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ ﹰالْمُسْتَقَرُّﭤ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{الى ربك یومىذ ﹰالمستقر: اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۔} یعنی جس دن یہ کام ہوں گے جن کا اوپر ذکر ہوا اس دن تمام مخلوق اللہ تعالی کی بارگاہ میں حاضر ہوگی اور ان کے اعمال کا حساب کیا جائے گا اور انہیں جزا دی جائے گیاللہ تعالی جسے چاہے گااسے اپنی رحمت سے جنت میں داخل کرے گا اورجسے چاہے گااسے اپنے عدل سے جہنم میں ڈالے گا۔( جلالین مع جمل القیامۃ تحت الایۃ: ۱۲ ۸ / ۱۷۵ خازن القیامۃ تحت الایۃ: ۱۲ ۴ / ۳۳۴ ملتقطا)