Surah Al Qiyamah Ayat 24 (75:24)
The Resurrection · Juz 29 · Makki
وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍۭ بَاسِرَةٌ 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کچھ چہرے اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کچھ منہ اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے ۔
Tafseer (Urdu)
{و وجوه یومىذۭ باسرة: اور کچھ چہرے اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے۔} اس ایت سے کفار اور منافقین کاحال بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ قیامت کے دن کچھ چہرے ایسے ہوں گے کہ جب وہ اپنی بدبختی کے اثار دیکھیں گے اور اللہ تعالی کی رحمت سے مایوس ہو جائیں گے تو ان کا رنگ سیاہ ہو جائے گا اور ان سے خوشی کے اثار ختم ہو جائیں گے۔( تفسیرکبیر القیامۃ تحت الایۃ: ۲۴ ۱۰ / ۷۳۳ ملخصا) {تظن: سمجھتے ہوں گے۔} یعنی جب وہ یہ احوال دیکھیں گے تو انہیں یقین ہو جائے گا کہ اب وہ عذاب کی شدت اور ہولناک مصائب میں گرفتار کئے جائیں گے۔ (خازن القیامۃ تحت الایۃ: ۲۵ ۴ / ۳۳۶)