Surah Al Qiyamah Ayat 37 (75:37)
The Resurrection · Juz 29 · Makki
اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰى 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا وہ اس منی کا ایک قطرہ نہ تھا؟ جو گرایا جاتا ہے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا وہ ایک بوند نہ تھا اس منی کا کہ گرائی جائے۔
Tafseer (Urdu)
{الم یك نطفة من منی: کیا وہ منی کا ایک قطرہ نہ تھا} اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات کاخلاصہ یہ ہے کہ اس انسان کی یہ اوقات کہا ں ہے کہ وہ تکبر کرے اور اپنے پیدا کرنے والے کی نافرمانی کرے جو منی کا وہ گندہ قطرہ تھا جسے عورت کے رحم میں گرایا جاتا ہے پھر وہ چالیس دن کے بعد منی سے خون کا لوتھڑا ہوگیا تواللہ تعالی نے اس سے انسان کو بنایا پھر اس کے اعضاء کوکامل کیا اور اس میں روح ڈالی تو اس منی سے اس نے مرد اور عورت کی صورت میں دو قسمیں بنائیں ۔(خازن القیامۃ تحت الایۃ: ۳۷-۳۹ ۴ / ۳۳۷ مدارک القیامۃ تحت الایۃ: ۳۷-۳۹ ص۱۳۰۴ ملتقطا)