Surah Al Qiyamah Ayat 40 (75:40)
The Resurrection · Juz 29 · Makki
اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیِﰯ الْمَوْتٰى 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا جس نے یہ سب کچھ کیا وہ مردوں کو زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا جس نے یہ کچھ کیا وہ مُردے نہ جِلا سکے گا۔
Tafseer (Urdu)
{الیس ذلك بقدر: کیا وہ قادر نہیں ہے} حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جب اس ایت کریمہ کی تلاوت فرماتے تو کہتے ’’سبحانک اللہم بلی‘‘ یعنی اے اللہ! عزوجل تو (ہر نقص و عیب سے) پاک ہے کیوں نہیں (تو مردوں کو زندہ کرنے پر ضرور قادر ہے)۔( مصنف عبد الرزاق کتاب الصلاۃ باب الرجل یدعو ویسمی فی دعائہ ۲ / ۲۹۹ الحدیث: ۴۰۶۴)