Surah Al Insan Ayat 11 (76:11)
The Man · Juz 29 · Madani
فَوَقٰىهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الْیَوْمِ وَ لَقّٰىهُمْ نَضْرَةً وَّ سُرُوْرًا 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو انہیں اللہ اس دن کے شر سے بچالے گا اور انہیں تروتازگی اور خوشی دے گا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو انھیں اللہ نے اس دن کے شر سے بچالیا اور انھیں تازگی اور شادمانی دی ۔
Tafseer (Urdu)
{فوقىهم الله شر ذلك الیوم: تو انہیں اللہ اس دن کے شر سے بچالے گا ۔} ارشاد فرمایا کہ تو ان نیک بندوں کے خوف کی وجہ سے اللہ تعالی انہیں اس دن کے شر سے بچالے گا جس سے وہ ڈر رہے ہیں اور ان کے چہروں میں تروتازگی اور دلوں میں خوشی دے گا ۔( خازن الانسان تحت الایۃ: ۱۱ ۴ / ۳۴۰) {و جزىهم بما صبروا: اور ان کے صبرکے سبب انہیں بدلے میں دے گا۔} اس ایت اورا س کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی اپنے ان نیک بندوں کو گناہ نہ کرنےاللہ تعالی کی اطاعت کرنے اور بھوک پر صبر کرنے کے بدلے جنت میں داخل کرے گا اور انہیں ریشمی لباس پہنائے گا اور وہ جنت میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوں گے اور دنیا کی طرح وہا ں انہیں گرمی یا سردی کی کوئی تکلیف نہ ہوگی اور جنتی درختوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے اور جنت کے درختوں کے گچھے جھکا کر نیچے کردئیے گئے ہوں گے تاکہ وہ کھڑے بیٹھے لیٹے ہر حال میں باآسانی گچھے لے سکیں اور جیسے چاہے کھا سکیں ۔ (خازن الانسان تحت الایۃ: ۱۲-۱۴ ۴ / ۳۴۰)